کراچی: جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ اور معروف ذاکر علامّہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
اطلاعات کے مطابق عباس کمیلی گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ دنوں اُن کی طبیعت کافی ناساز تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں بھی داخل کیا گیا۔
اہل خانہ کی جانب سے تدفین اور نمازِ جنازہ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ علامہ عباس کمیلی کا شمار فقہ جعفریہ کے اُن علماء میں ہوتا تھا جنہیں مہارت حاصل تھی، آپ کے بیٹے کو قاتلانہ حملے میں شہید کیا گیا تھا۔
