Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
این بی پی ٹیکنالوجی کی راہ پر گامزن، ڈیجیٹل اکاونٹ اوپننگ کی پائلٹ لانچنگ | زرائع نیوز

این بی پی ٹیکنالوجی کی راہ پر گامزن، ڈیجیٹل اکاونٹ اوپننگ کی پائلٹ لانچنگ

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے ٹیکنالوجی کے ذریعے بینکاری میں جدت لاتے ہوئے ڈیجیٹل اکانٹ اوپننگ کے پائلٹ لانچ کا آغاز کیاہے۔

نئی سروس کے باقاعدہ آغاز کے بعد صارفین ڈیجیٹل طورپر اپنا اکانٹ کھول سکیں گے۔

ملک بھر سے صارفین کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے این بی پی ڈیجیٹل ایپ ڈان لوڈ کرنے کے بعد اوپن اکانٹ پر ٹیپ کرکے آسانی کے ساتھ نیشنل بینک کے ساتھ اپنا اکانٹ کھول سکیں گے۔جدت پر مبنی پلیٹ فارم پاکستانی صارفین کیلئے بینکاری کے تجربے میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

این بی پی کی ڈیجیٹل اکانٹ اوپننگ سروسز جو کسٹمرز ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک (سی ڈی او ایف) سے ہم اہنگ ہیں صارفین کو بہت سارے فوائد پیش کرتی ہے۔صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے عزم کے تحت این بی پی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب سروسز میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کرے گا۔

این بی پی کے صدر اور سی ای او جناب رحمت علی حسنی نے افتتاحی تقریب کے موقع ڈیجیٹل اکانٹ کھولا۔ انہوں نے نمایاں سنگ میل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ این بی پی میں ہم صارفین کیلئے جدید بینکاری کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے حل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس اکانٹ سروس کاآغاز اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے جس سے صارفین آسانی، سیکورٹی اور سہولت کے ساتھ بینکنگ سروسز استعمال کرسکتے ہیں۔ ہم اس بینکنگ سروسز میں اعلی معیار فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور یہ اقدام خاص طورپر ڈیجیٹل مستقبل کی جانب آغاز ہے۔انہوں نے کہاکہ این بی پی میں ہم صارفین کیلئے جدید بینکاری کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے حل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، اس اکانٹ سروس کاآغاز اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے جس سے صارفین آسانی، سیکورٹی اور سہولت کے ساتھ بینکنگ سروسز استعمال کرسکتے ہیں۔