Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کل ہوگا | زرائع نیوز

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کل ہوگا

کراچی،لاہور: رواں سال کا دوسرا اورآخری سورج گرہن آج ہوگا،ماہرین فلکیات کے مطابق سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا جب کہ وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بج کر 4 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا، رات 10بجکر 59منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 15اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

اس سورج گرہن کو ’رِنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل چھپا نہیں سکے گا اس لیے بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی آگ کا چھلا ہو۔