رواں سال کا دوسرا اورآخری سورج گرہن ہفتے کو ہوگا

کراچی: رواں سال کا دوسرا اورآخری سورج گرہن ہفتے کو ہوگا،رنگ آف فائر کانام دیا گیا ہے،پاکستان میں دکھائی نہیں دےگا۔

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبرکوہوگا،سورج گرہن کو رنگ آف فائرکا نام دیاگیا ہے۔

دوران گرہن چاند،سورج سے چھوٹادکھائی دے گا،چاند اپنے کم حجم کی وجہ سے سورج کو مکمل طورپرچھپا نہیں پائےگا،جس کے سبب اس کا بیرون حصہ ایسے دکھائی دے گا،جیسے کو چھلا ہو۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکےگا،البتہ جنوب مغربی میکسیکو،وسطی امریکا کے مختلف ممالک،وسطی کولمبیا اورشمالی برازیل میں دکھائی دےگا۔

14اکتوبرکوسورج کوگرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 10بجکر 59 منٹ پر لگے گا،سورج گرہن 15 اکتوبر کی شب 1 بج کر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: