پاکستان بمقابلہ بھارت، کون کس کو سپورٹ کررہا ہے؟ تصاویر و ویڈیوز

لندن: ورلڈکپ 2019 کے اہم ترین مقابلوں میں سے کل سب سے اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ سرفراز الیون کو ایک بار پھر سرفرازی نصیب ہوگی۔

کرکٹ شائقین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ روایتی حریف ایک دوسرے کو شکست دیں، اس کے لیے وہ میچ سے قبل ہی ایک دوسرے کا مذاق بنانا شروع کرتے ہیں، اسٹیڈیم کے ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا پر مقابلہ ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقابلے سے ایک روز قبل ہی پاکستان اور انڈیا کے میچ کا ٹرینڈ ٹاپ ٹین میں شامل ہے اور صارفین اس حوالے سے دلچسپ تصاویر بھی شیئر کررہے ہیں۔

ایک صارف نے چاچا کرکٹ اور دیگر دو افراد کی تصویر شیئر کی جس میں ایک شخص بانی ایم کیو ایم سے مشابھہہ تھا اور یہ بھارت کا آکسٹریوم پہنا ہوا تھا، صارف نے لکھا کہ الطاف حسین بھارت کو سپورٹ کررہے ہیں، ساتھ ہی اُس نے ہنسنے کا ایموجی بھی بنایا۔

درج ذیل تصویر حقیقت میں بھارتی مداح کی ہے جو ماضی میں کسی میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہا تھا۔

دیگر صارفین نے بھی دلچسپ تصاویر ٹویٹ کی اور اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا۔

https://twitter.com/Romeo_mR_Chips/status/1139747881181569024

حیران کن طور پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی 16 جون کو ہوا تھا اور اس روز دنیا بھر میں باپ کا عالمی دن منایا جاتا ہے، ورلڈکپ 2019 میں بھی دونوں ٹیموں کا ٹاکرا فادرز ڈے پر ہونے جارہا ہے۔

بھارتی ٹیم کے حمایت یافتہ

https://twitter.com/reddsparow/status/1139826695303643141

کچھ صارفین کو یہ بھی گمان ہے کہ کل شاید بارش ہوجائے اور دونوں ٹیمیں بغیر مقابلے کے ایک ایک پوائںٹ حاصل کریں۔

https://twitter.com/spiderboy103/status/1139825467576528897

https://twitter.com/TheEngineerClub/status/1139819523362570241