Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سستا فون فروخت کرنا مہنگا پڑسکتا ہے | زرائع نیوز

سستا فون فروخت کرنا مہنگا پڑسکتا ہے

نئی دہلی : نئی دہلی پولیس نے صرف 251 روپے میں اسمارٹ فون دینے کا دعوٰی کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی شہر نوئیڈا میں پولیس نے صرف 251 روپے میں اسمارٹ فون دینے کا دعوٰی کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق موہیت گوئیل نے یہ اعلان گذشتہ سال کیا تھا اور بعدازاں بہت سے لوگوں سے اسمارٹ فون بنانے والی اپنی کمپنی ”رنگنگ بیلز“ کی ڈسٹری بیوشن ایجنسیاں دینے کے نام پر ایڈوانس رقوم لے لیں لیکن مقررہ مدت میں اپنا وعدہ پورا نہ کر سکا۔

پولیس کے مطابق موہیت گوئیل کو بہت سے لوگوں کی طرف سے فراڈ کی شکایات پر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تائیوان سے فون سیٹ درآمد کرکے بعض لوگوں کو فروخت بھی کئے لیکن ان کے خلاف شکایات کی بھرمار پر پتا چلا کہ انہوں نے ملک میں کوئی مینوفیکچرنگ یونٹ سرے سے لگایا ہی نہیں تھا۔ سماء