ایم کیو ایم سینئر رہنما کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی کی احتساب عدالت نے اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی ملازمتیں دینے کے ریفرنس پر ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے ممبر رؤف صدیقی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے رؤف صدیقی کے خلاف جعلی بھرتیوں کے کیس میں ریفرنس دائر کیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی صنعت و تجارت کے وزیر کا قلم دان سنبھالنے کے بعد انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

احتساب عدالت میں ہونے والی پیشی میں روف صدیقی کی غیر حاضری پر اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جبکہ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان ایاز فاروق صدیقی سمیت 7 ملزمان نے ضمانت حاصل کرلی۔

فریقین کو اگلی سماعت کے لیے نوٹسسز جاری کردیے گئے۔ نیب وکیل نے بتایا کہ اسمال انڈسٹری میں 2011 میں اُس دور میں جعلی بھرتیاں ہوئیں جب رؤف صدیقی 2008 سے 2013 تک وزیر رہے۔