Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں، حملہ آوروں کو ریلیف دیں، مصطفیٰ کمال | زرائع نیوز

فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں، حملہ آوروں کو ریلیف دیں، مصطفیٰ کمال

“‘دشمن”‘ ہمارے لوگوں سے کارروائیاں کرا رہا ہے،آپریشن مسئلے کا حل نہیں’مصطفی کمال

دشمن جہاں چاہتا ہے کارروائی کرتا ہے، امن کہ ہے؟ دشمن ہمارے اپنے لوگوں سے کارروائیاں کرا رہا ہے، آپریشن مسئلے کا حل نہیں، اختیارات عوام کو منتقل کرنے سے ہی دہشتگردی ختم ہو گی، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس۔پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق ناظم کراچی نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کئے بغیر دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ چار چھ ماہ کے لئے کراچی میں آنے والی رینجرز پچیس سال سے یہیں ہے، اب پنجاب بھی حوالے کر دیا گیا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کئے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔مصطفیٰ کمال نے کراچی آپریشن کو ناکام کہتے ہوئے اس کی وجہ بھی بتا دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی بھی محروم طبقے کی دادرسی سے مشروط ہے، صرف آپریشن دہشتگردی کے ناسور کو ختم نہیں کر سکتا۔