اپنے منفرد لب و لہجے سے میڈیا میں زندہ رہنے والے تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے اپوزیشن کی خاتون رکن کو ماسی قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےفیصل واؤڈانے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کا بہت کچھ پتہ ہے لیکن خاموش ہیں، مریم اورنگزیب خود سلیکٹڈ طریقے سے آئیں،ریجکیٹڈ اگر سلیکٹڈ کہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈانے کہاہے کہ سب کو پتہ ہے کہ مریم اورنگزیب کو کس طرح نوازا گیا ، یہ ماسی تھیں جس طرح مالشیے ہوتے ہیں، اس طرح ماسیاں بھی ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میر ی وزارت میں تعلیم یافتہ لوگ چپڑاسی کی نوکری چاہتے ہیں۔
