Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
خواتین کے لیے خوشخبری، چھاتی کے سرطان کا آسان علاج ایجاد | زرائع نیوز

خواتین کے لیے خوشخبری، چھاتی کے سرطان کا آسان علاج ایجاد

ٹورانٹو: چھاتی کا سرطان پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے اور اس موذی مرض میں مبتلا ہونے والی خواتین کی 25 فیصد تعداد پر صحتیاب ہونے کے بعد بھی یہ مرض دوبارہ حملہ کرتا ہے لیکن باقاعدہ ورزش اور جاگنگ سے یہ خطرہ 40 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ٹورانٹو میں واقع سنی بروک ہیلتھ سائنس سینٹر کے ماہرین نے بریسٹ کینسر سے شفایاب ہونے والی خواتین کے 67 مطالعات کا جائزہ لیا ہے اور ان کی صحتیابی میں علاج کے علاوہ غذا، وزن اور ورزش وغیرہ کے درمیان کسی ممکنہ تعلق کو تلاش کیا ہے جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ورزش سے کینسر کے دوسرے حملے اور موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ بریسٹ کینسر سے اموات سے بچنے کا سب سے بہترین اور قابلِ عمل نسخہ یہی ہے کہ ایک ہفتے میں 150 منٹ کی ورزش یا واک کی جائے تاہم یہ بریسٹ کینسر سے صحتیابی کے بعد شروع کی جائے کیونکہ اس سے مرض دوبارہ لاحق ہونے کو بہت حد تک ٹالا جاسکتا ہے۔

ماہرین اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ شاید ورزش بدن میں سوزش اور جلن کے عمل کو روکتی ہے اور اس طرح خلیات میں ٹوٹ پھوٹ نہیں ہوتی اور وہ سرطانی ہونے سے بچ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ورزش کینسر بڑھنے کو بھی روکتی ہے۔

اس مطالعے کا ایک جھول یہ ہے کہ خود خواتین کو یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ کتنی ورزش کرسکتی ہے کیونکہ کینسر سے شفا کے بعد بھی کمزوری برقرار رہتی ہے۔ اس کے علاوہ دوسری بار لاحق ہونے والا کینسر اگر نظر میں نہ بھی آئے تب بھی خواتین کو جلد تھکادیتا ہے اور ورزش کے فوائد کم ہوجاتےہیں۔ واشنگٹن میں فریڈ ہچنسن کینسر مرکز کی اسکالر کے مطابق اگر خواتین کو ان کی مرضی کی ورزش کچھ عرصے تک کرنے دی جائے تو اس کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس