سنی تحریک کے سربراہ ثروت قادری پنجاب میں‌ گرفتار

ثروت اعجاز قادری کو لاہور میں گرفتارکرلیاگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری کو لاہور میں گرفتار کر لیاگیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق انہیں داتا دربار کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ثروت اعجاز قادری بذریعہ سڑک لاہور پہنچے تھے جبکہ ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخلے پر پابندی ہے۔ پولیس کے مطابق ثروت اعجاز قادری کو بذریعہ جہاز کراچی روانہ کردیا گیا۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ثروت اعجاز قادری ابھی تک کراچی نہیں پہنچ سکے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں باقاعدہ حراست میں لیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: