Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
افسران کی ملی بھگت، کراچی میں‌ مردہ جانوروں‌ کے گوشت کی فروخت | زرائع نیوز

افسران کی ملی بھگت، کراچی میں‌ مردہ جانوروں‌ کے گوشت کی فروخت

کراچی، شہرمردہ جانوروں کے گوشت کے فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے میئر کراچی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے میئر کراچی کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں کے ایم سی افسران کی پشت پناہی میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کے ایم سی کے افسران کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے لکھے گئے خط میں بھینس کالونی میں غیر قانونی ذبح خانوں کی موجودگی سے متعلق بھی بتایا گیا ہے ۔صدر کیٹل فارمرز شاکر عمر نےبھینس کالونی سے غیر قانونی ذبح خانے ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے بیمار جانوروں کو تلف کرنے کا کوئی نظام بنایا جائے۔بیمار جانور ذبح ہونے سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

بشکریہ کراچی اپ ڈیٹس