کراچی میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم رکنے کا نام نہیں لے رہے، شاید ہی کوئی ایسا شہری ہو جو اب تک اس نقصان سے محفوظ رہا ہو۔
ایک روز قبل فیڈرل بی ایریا بلاک پندرہ میں اپنے گھر واپس آنے والی خاتون اور مرد کو گھر کے سامنے لوٹ لیا گیا اور ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔
بڑھتی ہوئی وارداتوں پر علاقہ مکینوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
ذرائع نیوز کو مکین نے ویڈیو ارسال کی جس میں ملزمان کے چہرے صاف نظر آرہے ہیں، ذرائع نیوز نے متعلقہ تھانے اور آئی جی سمیت دیھر حکام تک ویڈیو پہنچا دی تاکہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے۔
