Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران خان کی تقریر پر جذباتی لوگوں سے چند سوالات | زرائع نیوز

عمران خان کی تقریر پر جذباتی لوگوں سے چند سوالات

جذباتی پاکستانیوں کو جس قسم کے جذباتی ڈھکوسلوں سے قابو میں کیا جاسکتا ہے آج نیازی صاحب نے وہی کیا۔  لوگ تقریر پر سر دھن رہے ہیں۔

سوال : کیا اس تقریر کے بعد اسلامی دنیا آپ کے ساتھ آئے گی؟

سوال : کیا اس تقریر کے بعد انڈیا 5 اگست سے پہلے والی پوزیشن پر چلا جائے گا؟

سوال : کیا اس تقریر کے بعد کشمیریوں کا قتل عام رک جائے گا؟

سوال : کیا ٹرمپ اور دیگر عالمی طاقتیں کشمیر کاز پر پاکستان اور کشمیریوں کا ساتھ دیں گی؟

سوال : آخر جذباتی پاکستانی یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ انڈیا کے پاس ان تقاریر کا کوئی توڑ نہیں؟

سوال : تقریر کے راگ پر سر دھنتے پاکستانی یہ بتائیں گے کہ کیا اس تقریر کے بعد ملک کی معشیت اور حالت ٹھیک ھو جائے گی؟ کیونکہ انڈیا کو منہ دینے کا ایک ہی حل ھے۔۔ مضبوط معیشت۔۔ مضبوط دفاع۔۔۔ جب ایک ھفتے کا پیٹرول نہیں تو انڈیا کو منہ کیسے دیا جائے گا۔

کامران نفیس