Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دارالصحت اسپتال کی غفلت، ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا | زرائع نیوز

دارالصحت اسپتال کی غفلت، ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا

کراچی: درالصحت ہسپتال کے ڈاکٹروں کے ہاتھوں ایک اور انسانی جان ضایع ہوگئی، چند ماہ کے معصوم عبدالہادی کی موت غلط ٹریٹمنٹ کی وجہ سے ہوئی۔

والد عبدالہادی کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجے بچے کو سانس کی تکلیف کی وجہ سے دارالصحت ہسپتال داخل کروایا تھا، اسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی میں بچے کی نرسنگ اسٹاف ٹریٹمنٹ کر رہا تھا ، پانچ گھنتے تک معصوم عبدالہادی کو کینولا پاس کرتے رہے جس کی وجہ سے بچے کو بازو میں سورخ ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بچے کی غلط ٹریٹمنٹ اور ڈاکٹروں کی غفلط کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے، میرے بچے کو صحیح علاج اور ڈاکٹروں کے نہ ہونے کی وجہ سے موت ہوئی ہے مجھے انصاف چاہیے،

خیال رہے کہ رواں سال کے دوران دارلصحت کے ڈاکٹروں کی جانب سے معصوم نشوا کی غلط انجیکشن لگنے سے موت واقع ہوئی تھی، سول سوسائٹی اور والدین کے احتجاج کے بعد ہسپتال کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد والد نے اسپتال انتظامیہ سے معاہدہ طے کرلیا تھا۔

دارالصحت اسپتال سیل ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان کو اظہارِ تشویش