Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنر کاپیپرمارکیٹ کادورہ،دکانداروں سےملاقات،سیلفیاں بھی بنوائیں | زرائع نیوز

گورنر کاپیپرمارکیٹ کادورہ،دکانداروں سےملاقات،سیلفیاں بھی بنوائیں

کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پیپرمارکیٹ کادورہ کیا ،دکانداروں اور خریداروں سےمصافحہ اور ان کی خیریت دریافت کی۔

گورنرسندھ نے زیرتعمیر مین ہول کامعائنہ کرتے ہوئے اس میں اترگئے اورکام کرنے والے مزدور سے اس کی خیریت دریافت کی،انتہائی مشقت کے کام پر اسے شاباشی بھی دی۔

گورنرسندھ نےمارکیٹ میں جاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیا ۔ متعلقہ حکام نے گورنرسندھ کو جاری کام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ میں 400دکانیں ہیں جہاں پر ہر وقت رش رہتاہے ،اس وقت 7 مین ہولز کی تعمیر مکمل ہو چکی ایک مین ہول پر کام جاری ہے ۔

انہوں نےمارکیٹ میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ قدیم مارکیٹ ہماری شاندار تاریخ ہے ،اس مارکیٹ کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے ۔

گورنرسندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت دی کہ مارکیٹ کی سڑک کو دوبارہ تعمیر کرائیں۔