دیامیربھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت کی تفصیلات منظرعام پرلانےکےلئے درخواست کی سماعت، لاہور ہائیکورٹ نےوفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ دیامیربھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا جارہا، معلومات نہ ہونے سے سوشل میڈیا پرڈیم مخالف پروپیگنڈہ اورقیاس آرائیاں جاری ہیں، ڈیموں کی تعمیر کیلئے کتنی زمین حاصل کی گئی اس کی تفصیلات حکومت سے لی جائیں،ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے پر کب کام شروع ہوا اس کی تفصیلات بھی عدالتی ریکارڈ پرطلب کی جائیں،حکومت سے تفصیلات لی جائیں کہ مہمند اور بھاشا ڈیم کے بارے میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیا پیش رفت ہوئی ہے،استدعا ہے کہ ڈیم کیخلاف منفی مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیا جائے، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو 15نومبرکے لئےنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
