Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسلام آباد مدرسے کے نوجوان طالب علم کو قاری نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کی تفتیش میں‌ عدم دلچسپی | زرائع نیوز

اسلام آباد مدرسے کے نوجوان طالب علم کو قاری نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کی تفتیش میں‌ عدم دلچسپی

بھارہ کہو مدرسہ میں بچے سے زیادتی کا کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، کیس کی درست تفتیش نہ کرنے پر عدالت کا تفتیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ استاد، قاری یا جو بھی ہو آپ نے قانون کے مطابق کارروائی کرنا ضروری ہے، اگر بچے کے حوالے سے مدعی نے بتانا ہے تو پولیس کیا کررہی ہے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو بتائیں آپ نے کیا تفتیش کی، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کی جائے، عدالت نے سرکاری وکیل ملک اویس حیدر کو ایف آئی آر پڑھنے کی ہدایت کی جس پر اُس نے سب کو آگاہ کیا کہ مذکورہ واقعہ 28 اگست کو بھارہ کہوں مدرسہ تحفیظ القرآن میں پیش آیا۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا کہ مدرسہ تحفیظ القرآن کے قاری ارشد کو بروقت بچے کے والدین نے بتایا لیکن اس نے کوئی کاروائی نہیں کی، مدرسہ میں پڑھنے والا 17 سالہ ملزم زیشان نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کررکھی ہے۔