کوالالمپور: وزیراعظم عمران خان کے دوست اور مسلم ملک ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ ارسال کردیا۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور سابق وزیراعظم انور ابراہیم سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ عرب میڈیا کا کہناہےکہ مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 94 سالہ مہاتیر محمد اور 72 سالہ سابق وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گزشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
