Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مسلم لیگ ن نے کراچی جلسے کی کامیابی کے لیے ایم کیو ایم کی مدد مانگ لی | زرائع نیوز

مسلم لیگ ن نے کراچی جلسے کی کامیابی کے لیے ایم کیو ایم کی مدد مانگ لی

کراچی: ایم کیوایم پاکستان اورمسلم لیگ (ن)میں رابطہ ہوا جس کے بعد ن لیگ کا وفد شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے کراچی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا۔ مسلم لیگ ن کا وفد آج شام چار بجے شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں دورہ کرے گا، دیگر رہنماؤں میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی ، محمد زبیر و دیگر شامل ہوں گے، مسلم لیگ ن کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی سے اہم ملاقات کریں گے جس مین ملکی سیاسی صورت حال اور بلدیاتی انتخابات پر گفتگو کی جائے گی۔