Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جمعہ اور باجماعت نماز کا معاملہ، سندھ حکومت نے مولوی حضرات کو رام کردیا | زرائع نیوز

جمعہ اور باجماعت نماز کا معاملہ، سندھ حکومت نے مولوی حضرات کو رام کردیا

کراچی (16 اپریل2020 ): حکومت سندھ نے جمعہ کے روز 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے۔یہ بات جمعرات کی شام وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مفتی منیب الرحمٰن کی زیر قیادت علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی ۔ وفد کے اراکین میں ، مفتی عابد مبارک ، مفتی رفیع رحمن ، مفتی عابد سعید ، عبدالوحید ، ڈاکٹر عبدالباری ، ڈاکٹر عدیل ، ڈاکٹر سعید اور دیگر شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونت وزیر مذہبی امور ناصر شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی نے کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کوروناوائرس پر قابو پانے کے لئے غیر مشروط تعاون پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ جمعہ کے دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے لئے ہماری مدد کریں اور وزیر اعظم نے مساجد کے لئے ایس او پی کے حوالے سے علماء کرام سے تبادلہ خیال اور ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علماء کرام نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی جاری صورتحال سے آگاہ ہیں ، لہذا انہوں نے حکومت کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کے فورا بعداپنے پیغامات ریکارڈ کروائے اور انہوں نے لوگوں پر تعاون کرنے کے لیے زور دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس مشتاق مہر کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کے دن دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کریں۔