Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چینل مالکان کا ظالمانہ اقدام، کرونا میں‌مبتلا ملازمین کی تنخواہیں کاٹنے کا اعلان | زرائع نیوز

چینل مالکان کا ظالمانہ اقدام، کرونا میں‌مبتلا ملازمین کی تنخواہیں کاٹنے کا اعلان

لاہور کے میڈیا ہاؤس سٹی نیوز نیٹ ورک میں کورونا میں مبتلا مریضوں کو جنہیں ادارے نے فوری رخصت پر بھیج دیا تھا اب ان تمام ملازمین کی تنخواہیں کاٹنے کا اعلان کیاگیا ہے۔

علی عمران جونیئر کے پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کے خوف سے دفتری حدود میں اتنی سختی ہے کہ کسی کا ماسک چہرے سے ہٹا ہوا پایا گیا تو اس پر بھی جرمانہ عائد کیاگیا۔ جن کے ماسک چہرے سے نیچے لٹکے ہوئے تھے وہ بھی جرمانوں کا شکار بنے۔

پپو کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے جن لوگوں کو چھٹیاں دی گئی تھیں وہ بغیر تنخواہ چھٹیاں منظور کی گئی ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ دو،تین روز قبل کے ایف سی کی جانب سےمیڈیا ہاؤس میں لنچ باکس دیئے گئے جو صرف منظور نظر افراد کو تقسیم کئے گئے۔ لنچ باکس کی تقسیم کے وقت کوئی احتیاطی تدبیر نہیں اپنائی گئی اور انہیں کچن کے بجائے ایڈمن کے کمرے میں تقسیم کیا گیا جہاں لائن بھی نہیں لگائی گئی بلکہ عملے کا اتنا رش تھا کہ ایک دوسرے پر گررہے تھے۔

پپو کے مطابق عملے کو ڈیوٹی کے وقت باہرجانے کی اجازت نہیں بلکہ انہیں آفس کے گیٹ تک بھی جانے کی اجازت نہیں۔۔بلڈنگ کے برآمدے کے پاس جہاں ڈس انفیکشن یونٹ لگایاگیا ہے اس سے آگے سرخ لائن کھینچ کر بینر آویزاں کردیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کرونا کی وبا تک دوران ڈیوٹی اس سرخ لائن کراس کرنے پر پانچ سو روپے جرمانہ ہوگا۔ ۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ دفتر کی حدود میں مسجد بھی ختم کردی گئی ہے۔۔