کراچی: عسکری ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی کے بھائی منصور علی کو حساس اداروں نے ایک روز حراست میں رکھنے کے بعد تفتیش کر کے رہا کردیا، انہیں گزشتہ روز بفرزون سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال لاپتہ تھے۔
ذرائع نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بفرزون میں کارروائی کرتے ہوئے واٹر بورڈ میں ملازم منصور کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے بعد ایم کیو ایم کے کنوئیر ندیم نصرت سمیت دیگر رہنماؤں نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ندیم نصرت نے مذمتی بیان میں کہا کہ “منصور کسی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے، لہذا انہیں فوری رہا کیا جائے”۔
دوسری جانب ایک انوکھی چیز دیکھنے میں آئی کہ متحدہ پاکستان نے بھی مصطفیٰ عزیز آبادی کے بھائی کی گرفتاری پر مذمتی بیان دیتے ہوئے رینجرز حکام سے اپیل کی تھی کہ وہ انہیں فوری طور پر رہا کردیں۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ گرفتاری دباؤ میں لانے کے لیے عمل میں لائی گئی تھی کیونکہ منصور عرصہ دراز سے واٹر بورڈ کے ملازم ہیں۔
خیال رہے متحدہ لندن نے 21 جنوری کو سیاسی میدان میں انٹری دینے کا اعلان کردیا ہے، اس موقع پر استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد بھی کیا جائے گا جبکہ نمائش پہنچنے پر الطاف حسین ریلی کے شرکاء سے اہم خطاب اور اعلانات کریں گے۔
پاکستان قومی موومنٹ اور متحدہ کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد کراچی کی سیاست میں ہلچل نظر آتی ہے، متحدہ کے ٹوٹے ہوئے دھڑے اقبال کاظمی کے ماضی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ الطاف حسین کے حامی اس شمولیت اور اعلان کو آئندہ کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں۔
Mammary, This is a good website Mammary
Mammary, This is a good website Mammary
Nude, This is a good website Nude
Aphrodisiac, This is a good website Aphrodisiac
Explicit, This is a good website Explicit
Arousal, This is a good website Arousal
Graphic, This is a good website Graphic
Libido, This is a good website Libido
Sex pill, This is a good website Sex pill