گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر، سندھ حکومت کا شاندار اقدام

گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر، سندھ حکومت کا شاندار اقدام

کراچی: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے صوبے بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا جدید نظام متعارف کروا دیا۔ مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے سیکورٹی فیچرڈ ایم وی آر اسمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فیچرڈ ایم وی آر اسمارٹ کارڈ کے ذریعے نہ صرف فوری رجسٹریشن ہوسکے گی بلکہ ہمیشہ کے لیے تحفظ حاصل ہوگا، مذکورہ کارڈ جدید ترین سکیورٹی فیچرڈ کا حامل ہے۔ گاڑیوں کے مالکان اب پرانی رجسٹریشن بک کی جگہ سیکورٹی فیچرڈ ایم وی آر اسمارٹ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔ اس کارڈ کے اجراء سے جعلی رجسٹریشن بک کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے گاڑی کی ملکیت کا تعین آسان ہو گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر عمل کرتے ہوئے سندھ خدمت میں سب سے آگے ہے، محکمہ ایکسائز سندھ پہلے ہی آن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت کا آغاز کر چکا ہے۔

انہوں نے گاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ  محکمہ ایکسائز سندھ کے جدید نظام سے فائدہ اٹھائیں۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: