Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ضلع شرقی میں مختلف مساجد اور اطرافی جگہوں پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری | زرائع نیوز

ضلع شرقی میں مختلف مساجد اور اطرافی جگہوں پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری

کراچی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایات پر ضلع شرقی میں مختلف مساجد کے اندر اور اطراف میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کر کے مساجد کو ڈس انفیکٹینٹ بنایا جارہا ہے تاکہ مساجد میں عبادت کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،یہ امور روزانہ کی بنیاد پر یوسیز کی مساجد میں جاری ہیں، سگ گزیدگی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے یوسیز میں آوارہ کتوں کی بیخ کنی کا عمل جاری ہے یوسی 20،22،13،17،23،24 اور 30 میں سینکڑوں کتوں کی بیخ کنی کو یقینی بنا کر علاقوں کو آوارہ کتوں سے مرحلہ وار پاک بنایا جارہا ہے، ضلع شرقی اسوقت واحد ڈسٹرکٹ ہے جہاں سگ گزیدگی کی روک تھام اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کا دائرہ کار رمضان المبارک میں مزید وسیع کر دیا گیا ہے اسی طرح بلدیہ شرقی میں شاہراہوں سمیت علاقوں میں نائیٹ سوئپنگ کے کام بھی جاری ہیں جس سے علاقوں کی صورتحال میں کافی بہتری آرہی ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کرنے کے حوالے سے ضلع شرقی کی انتظامیہ ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے ساتھ مساجد کے اندر اور گردونواح بلدیاتی خدمات کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے، تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی محکمہ جات مکمل مستعد ہیں مذکورہ امور ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس اور انچارج فیومیگیشن شمون ہدایت کی زیر نگرانی سر انجام دئیے گئے.