Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کوئٹہ دھماکا۔ پانچ جاں بحق، مقدمہ درج |

کوئٹہ دھماکا۔ پانچ جاں بحق، مقدمہ درج

کوئٹہ دھماکا۔ پانچ جاں بحق، مقدمہ درج

کوئٹہ: ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے جو متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں ایکسپلوسیو ایکٹ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کوئٹہ بم دھماکےکی ابتدائی تحقیقات شروع کر دیں اور ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق ابتدائی شواہدکے مطابق دھماکا خودکش ہوسکتا ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی جب کہ 10 افراد زخمی ہیں۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

رمضان المبارک میں نہایت مناسب قیمت پر اپنے اشتہارات شائع کروانے کے لیے web.zaraye@gmail.com پر رابطہ کریں۔