Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک کے لیے بہت کچھ کرسکتا تھا، جھوٹے الزامات لگائے گئے، ڈاکٹر قدیر | زرائع نیوز

ملک کے لیے بہت کچھ کرسکتا تھا، جھوٹے الزامات لگائے گئے، ڈاکٹر قدیر

اسلام آباد: ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ میں ملک کے لیے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا جب کہ ایٹمی قوت کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے، کبھی کسی سے کچھ نہیں لیا مگر مجھ پر حکمرانوں نے غلط الزامات لگائے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو بہت بڑے محب وطن تھے،ایٹمی قوت کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے جنہوں نے مجھ جیسے نوجوان پر بھروسہ کیا۔ ہم نے ایٹم بم پر 1974 میں اور میزائل ٹیکنالوجی پر کام بینظیر بھٹو کے دور میں شروع کیا اور کم وسائل کے باوجود ملک کو ایٹمی اور میزائل قوت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق اور پھر سابق صدر غلام اسحاق خان کو تحریری طور پر بتایا کہ ہم ہفتے کے نوٹس پر ایٹمی بم کاتجربہ کر سکتے ہیں جب کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے تو حکمرانوں پر واضح کر دیا کہ برابر کا جواب دینا ضروری ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں ملک کے لیے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا، میں نے حکومت کو سستی آٹو موبائل انڈسٹری لگانے کی پیشکش کی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا، پرویز مشرف نے غیر ملکی ایماء پر مجھے ہٹایا، مجھ پر غلط الزامات لگائے گئے، میں نے حکمرانوں سے کبھی کوئی زمین یا پیسہ نہیں لیا، آج بھی اپنی گزر اوقات ہالینڈ میں کام کے دوران کی گئی بچت سے کرتا ہوں، اس حوالے سے میرے پاس تمام رسیدیں موجود ہیں۔