Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ندیم نصرت پر حملہ، ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار تشویش، امریکا اور پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ |

ندیم نصرت پر حملہ، ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار تشویش، امریکا اور پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ

ندیم نصرت پر حملہ، ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار تشویش

کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ندیم نصرت پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکا سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور کنونیئر ندیم نصرت پر امریکا میں ہونے والے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سیاسی اختلافاقت اپنی جگہ مگر وہ تحریکی ساتھی کی حیثیت سے ہمارے ساتھ کام کرتے رہے ہیں، امریکا جیسے ملک میں فائرنگ سے قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے‘۔

قاتلانہ حملہ، ندیم نصرت کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ

انہوں نے ندیم نصرت کی جلد صحت یابی اور تندرستی کی دعا کرتے ہوئے امریکی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’امریکا اور پاکستان کے حکامِ بالا سے درخواست ہے وہ اس واقعے کی تحقیقات کروائیں تاکہ مجرمان کو گرفتار کیا جاسکے‘۔