Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت سندھ پولیس سربراہ کے خلاف سرگرم | زرائع نیوز

حکومت سندھ پولیس سربراہ کے خلاف سرگرم

کراچی: حکومت سندھ ایک بارپھر اےڈی خواجہ کو فارغ کرنےکیلئے سرگرم ہے، ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نےوفاق کو خط لکھ دیا کہ اے ڈی خواجہ نہیں چاہئے۔

خط میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کےسپردکرنےکی درخواست کی گئی ہے،سندھ حکومت کے لکھے گئے خط میں نئے آئی جی سندھ کے لئے سردارعبدالمجید دستی،غلام قادرتھیبو اورخادم حسین بھٹی کےنام تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کئے گئے ناموں میں سے مجید دستی اےآئی جی ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈانسپکشن،غلام قادرتھیبو چیئرمین اینٹی کرپشن اور خادم حسین بھٹی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کےعہدےپرتعینات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی گڈ بک میں شامل ہونے پر غلام قادرتھیبو نئے آئی جی سندھ کے لئے مضبوط امیدوارہیں۔