کراچی:‌ ہیٹ‌ اسٹروک کا خدشہ، محمکہ موسمیات نے ٹیم تشکیل دے دی

کراچی ، ہیٹ اسٹروک کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ٕمحکمہ موسمیات میں ارلی وارننگ سسٹم تشکیل دے دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے ڈی جی ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق سال 2017 ء کا بھی گزشتہ دوسالوں کی طرح گرم گزرنے کا امکان ہے ، ہیٹ ویو کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ٕمحکمہ موسمیات میں ارلی وارننگ سسٹم تشکیل دے دیا گیا ہے، جو ہیٹ ویو کے آنے سے 3 دن قبل تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کردے گا۔اس سلسلے میں کے الیکٹرک سے بھی معاہدہ کیا گیا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں ہیٹ ویو کے اثرات سنگین ہوں وہاں کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: