اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی،سونا 3900 روپے تولہ مہنگا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ پرمنگل کادن قہر بن کر ٹوٹ پڑا۔ماہرین کے مطابق ملکی معاشی حالات ہر گزرتے دن کیساتھ بدتر ہونے اور کوئی بھی معاشی اشاریہ مثبت نہ آنے پر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے نہ صرف ہاتھ روک لیا بلکہ مارکیٹ سے سرمایہ نکال کرسونے اور کرنسی میں لگانا شروع کر دیا ہے۔

کاروبارکےاختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1138.37پوائنٹس کمی سے 40970.82سے39832.45پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح 385.28پوائنٹس کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 14690.84پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس کم ہو کر26924.87پوائنٹس پر بندہوا۔

مارکیٹ کامجموعی سرمایہ ایک کھرب 51ارب28کروڑ2لاکھ80ہزار923روپے کمی سے63کھرب55ارب95کروڑ61لاکھ1ہزار795روپے رہ گیا۔

اس دوران 26کروڑ52لاکھ84ہزار حصص کے سودے ہوئے اور82.99فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔مجموعی طور پر 341کمپنیوں کاکاروبار ہوا، جن میں سے 37کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،283میں کمی اور21 میں استحکام رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں18پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت224.94 سے بڑھ کر225.12روپے ہوگئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں5پیسے کمی سے ڈالرکی قیمت فروخت 233.90 سے گھٹ کر233.85روپے پر آ گئی ۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3900 روپے اضافے سے 1لاکھ78ہزار800اور دس گرام سونے کی قیمت 3344روپے اضافہ سے 1لاکھ53ہزار292روپے کی نئی تاریخ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: