Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آمدن سے زائد اثاثے : سراج دارنی کے جیل میں گزرے ایام کی تفصیل طلب | زرائع نیوز

آمدن سے زائد اثاثے : سراج دارنی کے جیل میں گزرے ایام کی تفصیل طلب

کراچی: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں نامزد ملزم اسپیکر آغا سراج درانی کی دائردرخواست ضمانت پرجیل سپرنٹینڈنٹ سے ملزم کی جیل میں گزارے گئے ایام کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے بھی تفصیلات طلب کرلیں ہفتے کو سماعت کے موقع پر آغا سراج درانی عدالت پپیش ہوئے درخواست ضمانت پر آغا سراج درانی کے وکیل نے اپنے دلائل میں بتایا کہ 20 فروری 2019 میں آغا سراج کو گرفتار کیا 13 دسمبر 2019 میں سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت دی تھی نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم آغا سراج درانی اپنے گھر پر ہی ہیں ملزم کے گھر کو سب جیل ڈکلیئر کیا گیا ہے آغا سراج درانی کے وکیل نے بتایا کہ نئی ترمیم کے بعد یہ ریفرنس بنتا ہی نہیں ہے۔

آغا سراج درانی کے وکیل نے دلائل مکمل کیے عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ سے ملزم کی جیل میں گزارے ہوئے عرصے کی تفصیلات طلب کرلی ۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے بھی تفصیلات طلب کرلیں ہیں عدالت نے آغا سراج درانی کہ درخواست ضمانت پر سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کردی ۔