فاروق ستار ، وسیم اختر ، انیسن قائم خانی کا عدالت میں آمنا سامنا

کراچی: انسداددہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کاعلاج اورانھیں اسپتال میں پناہ دینے کے کیس میں مقدمے کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کرلیا ۔

ہفتے کو سماعت کے موقع پر ڈاکٹرعاصم،فاروق ستار،وسیم اختر،رٶف صدیقی اور انیس قائمخانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

عدالت نےوفاقی وزیرکی استثنی کی درخواست منظورکرلی دوران سماعت عدالت نےمقدمےکےتفتیشی افسرایس پی الطاف حسین کابیان قلمبند کیا ۔آئندہ سماعت پرفریقین کےوکلادلائل دیں گے۔

عدالت نےڈاکٹرعاصم کی بریت کی درخواست سننےسے انکارکردیا اور کہا کہ مقدمہ آخری اسٹیج پرہےاب اس درخواست کی ضروت نہیں عدالت نےسماعت پانچ جنوری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: