Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
دریائے سندھ میں نایاب نسل کی نابینا ڈولفن کو بقا کے خطرات لاحق | زرائع نیوز

دریائے سندھ میں نایاب نسل کی نابینا ڈولفن کو بقا کے خطرات لاحق

سکھر:محکمہ وائلڈ لائیف کی نااہلی کے سبب دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب نسل کی نابینا ڈولفن کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے۔

دادو کینال سے نایاب نسل کی نابینا ڈولفن مردہ حالت میں برآمد، تفصیلات کے مطابق دادو کینال سے برآمد ہونے والی نایاب نسل کی نابینا ڈولفن مردہ حالت میں برآمد ہوئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے دادو کینال سے نکال کر محکمہ وائلڈ لائیف انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مردہ ڈولفن کء گھنٹوں تک پڑی رہی، وائلڈ لائیف کو اطلاع دینے کے باوجود کء گھنٹوں بعد عملہ پہنچا۔

وائلڈ لائیف حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے بلائنڈ ڈولفنز خطرات سے دو چار ہیں، مردہ حالت میں برآمد ہونے والی مادہ ڈولفن کا وزن بیس سے پچیس کلو گرام ہے جبکے قد چار فٹ ہے۔