Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شہبازشریف نے عمران پر اداروں کو استعمال کرنے کا الزام لگا دیا | زرائع نیوز

شہبازشریف نے عمران پر اداروں کو استعمال کرنے کا الزام لگا دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ ساہیوال سے رُکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی اپنی منفی روش پر کاربند ہے، چار سال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے ہیں، سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

وزیراعظم نے جمہوریت کے استحکام کیلئے سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جمہوریت اور انسانی حقوق کا صلیبی قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا آمریت کیخلاف اور آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے بینظیر بھٹو نے دلیرانہ جدوجہد کی جو ملکی تاریخ کا سنہری باب ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ محمد نواز شریف اور بینظیر بھٹو کا میثاق جمہوریت پاکستانی عوام کے لئے ایک تحفہ تھا جس نے پاکستان میں ایک نئی سیاسی ثقافت اور روایت کا آغاز کیا۔

وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا بینظیر نے ملک کی سیاست پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ برسوں سے وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم سےسینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔