Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پٹرول اور گیس لیوی 70 سے 100 روپے کرنے کا منصوبہ تیار | زرائع نیوز

پٹرول اور گیس لیوی 70 سے 100 روپے کرنے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا۔

حکومت نے پٹرولیم لیوی 70 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔منصوبے کی تفصیلات گذشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پیش کی گئیں۔

مجوزہ منصوبے کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی معاشرے کے صرف کم آمدن طبقے کو دی جائے گی جبکہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس پر لیوی 70 سے 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔
جبکہ عام دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی معاشی بحالی منصوبے کا حصہ ہے۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق صوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز گیس اور بجلی کے شعبے میں لائن لاسز سے منسلک کر دئیے جائیں گے۔