قائد آبا دمیں پی ٹی آئی کی ’’مہنگائی مٹائو الیکشن کرائو ملک بچائو‘‘ ریلی

کراچی :ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کےخلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اپیل پر ضلع ملیرکے علاقےقائد آبا د سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ، اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی ملیر کے مختلف مقامات پر پہنچنے پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی ، رہنمائوں، کارکنان و شہریوں نے استقبال کیا اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا مہنگائی مٹائو الیکشن کرائو ملک بچائو۔

ریلی مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی ملیر کے علاقے پپری فٹ بال گرائونڈ پر پہنچی جہاں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی میزبانی میں جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ جلسے میں بھی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے امپورٹڈ حکومت کے خلاف سخت نعریبازی کی۔

مختلف مقامات پر خطاب کرتےہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خطاب کرتےہوئے کہا ملیر سے عمران خان نے الیکشن لڑا پ پ والوں نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے الیکشن چھینا ہمارے لوگوں پر حملے کئے گئے لیکن ہماری ایف آئی آر تک درج نہیں ہوئی یہ ظلم کا نظام ختم کرنے کے لئے عمران خان نے اپنی حکومت قربان کی بڑا آسان تھا عمران کان ابسلولٹی ناٹ نہ کہتے اور حکومت کرتے رہتے اس وقت دہشتگردی شروع ہوگئی ہے جب 55 روپے کلو آٹا تھا یہ لوگ مارچ نکالتے تھے آج یہ لوگ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عمران اسماعیل نے کہا 20 روپے کی روٹی 30 روپے کا نان بلو رانی کیا ہوا تیرا وعدہ،اب تو مرغی 600 روپے تک پہنچ چکی ہے،ان لوگوں نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے،ان لوگوں نے آمریکہ کو اپنی ماں کہاہمارا صرف اللہ نگہبان ہے۔

مختلف مقامات پر اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا مہنگائی نے سب کو ماردیا ہے مہنگائی کیلئے آپ کو نکلنا پڑے گا اب وقت آگیا ہے عوام باہر نکلے اس ظلم زیادتی کو بھرپور جواب دے ملیر کے لوگوں کیساتھ آج امپورٹڈ حکومت کو پیغام دے رہے ہیں،اس دور میں ہر شخص کا جینا دوبہر ہوچکا ہے،ملک میں تباہی کے ذمیدار امپورٹڈ حکومت ہے،غریب دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں، ملیر کو لوٹنے والوں کا سیاسی جنازہ بلدیاتی الیکشن میں نکالنا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا پیپلزپارٹی نے کراچی کو تباہ کر دیا ہے ایم کیو ایم اور پی پی پی نے ملکر کراچی کو تباہ کیا ہے بلدیاتی الیکشن میں ان سب کا خاتمہ ہوگا ۔