Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسلام میں رنگ و نسل،زبان اور قومیت کی اہمیت نہیں، کامران ٹیسوری | زرائع نیوز

اسلام میں رنگ و نسل،زبان اور قومیت کی اہمیت نہیں، کامران ٹیسوری

کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات اسلام سے دوری کا نتیجہ ہیں،ہمیں اپنے اسلاف کے طے کردہ اصولوں پرعمل پیرا ہوکرمشکل حالات سے نبرد آزما ہونیکی ضرورت ہے،اس ضمن میں علماء کرام قوم کی درست سمت کا تعین کرنے میں اپنا کردارادا کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی وحدت امت کانفرنس میں شرکت کے موقع پرکیا،گورنرنے داعی اتحاد بین المسلمین سید جواد نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس سے ناصرف اسلامی،معاشرتی اور سماجی مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے بلکہ معاشرہ میں خرابیوں کا علم ہوتا ہے۔

گورنرنے کہا کہ علماء کرام نے ہردورمیں حکومت کا بھرپورساتھ دیا اوراسی اتحاد،ہم آہنگی،رواداری اورجذبہ ایثار کے ذریعہ ہم ہرقسم کے چیلنجزسے نمٹ سکتے ہیں،انہوں نے نوجوانوں پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اخلاص کے ساتھ معاملات طے کرنے سے معاشرے کی بہت سی خرابیوں سے بچا جاسکتا ہے،ہمیں ہرمعاملے میں اسلامی ضابطہ حیات کو سامنے رکھنا ہے،اسلام میں رنگ و نسل،زبان،قومیت اورعلاقائی تعصب کی کوئی اہمیت نہیں،اس لئے تمام تعصبات سے خود کو دور رکھیں۔

گورنرسندھ نے فیضان مدینہ کے مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صحت کے مسائل سب سے زیادہ توجہ طلب ہیں،اس ضمن میں مدنی ہیلتھ کیئرسینٹرکا قیام خوش آئند اقدام ہے،ہیلتھ کیئرسینٹرسے متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا کیونکہ اس طرح کے جدید مراکزکا قیام ہرعلاقے کی ضرورت ہے،فیضان مدینہ کے زیرانتظام فلاحی ادارے عوام کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں،سیلاب زدگان کیلئے ادارے کا مختلف علاقوں میں امدادی کیمپس کا لگانا اورامداد سیلاب زدگان تک پہنچانا قابل تحسین عمل ہے،فلاحی اداروں اورمخیرحضرات کی کاوشوں کی بدولت ہی اتنی بڑی قدرتی آفت کا ہم سب نے ملکرمقابلہ کیا۔

گورنرنے کہا کہ میری کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کی مشکلات کم کرسکوں اوراسی سلسلے میں روزمختلف علاقوں کا دورہ بھی کرتا ہوں،کراچی میں ہم سب کو مل کرکام کرنیکی ضرورت ہے،عوام ہرروزایک نئی کشمکش کا شکارہورہے ہیں اسی لئے ہمیں کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے ہر دروازے پرجانا ہوگا کیونکہ کراچی ترقی کریگا تو پاکستان ترقی کریگا۔