Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گورنر ہائوس میں ہونے والی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی | زرائع نیوز

گورنر ہائوس میں ہونے والی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی:گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے پیر کو متحدہ قومی موومنٹ،پاک سرزمین پارٹی اورتنظیم بحالی کمیٹی ایم کیو ایم سربراہوں نے ملاقات کی تھی جس میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حتمی اعلان کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ ذرائع سے ملنے والی اندرونی کہانی کے مطابق اجلاس میں گورنر نے واضح پیغام دیا کہ بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم کے تمام ڈھڑوں کو یکجا ہونا ہی پڑے گا ورنہ شہر کا بلدیاتی مینڈیٹ بھی ہاتھ سے نکل جائے گا ۔

گورنر نے اس ضرورت پر زور دیاکہ کسی بھی طرح اتحاد کی فضا قائم کرکے صورتحال کا ادراک کیا جائے اور الیکشن کے لئے میدان خالی چھوڑنے یا منقسم ہونے سے بچانے کے مشکل فیصلے لئے جائیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی،پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال،تنظیم بحالی ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارملاقات میں موجود تھے،تینوں جماعتوں کے سربراہوں نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پرتحفظات کا اظہارکیا۔

گورنرسندھ نے انہیں اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے بات کرنے اورتحفظات وفاقی حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔