Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سجاد علی نے سیٹی بجا کر پورا گانا گا لیا ، مداح حیران رہ گئے | زرائع نیوز

سجاد علی نے سیٹی بجا کر پورا گانا گا لیا ، مداح حیران رہ گئے

لاہور:گلوکار سجاد علی نے سیٹی بجا کر پورا گانا سنایا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، نامور گلور سجاد علی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، وہ اپنے منفرد انداز سے مداحوں کیلئے ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

حال ہی میں نامور گلورکار سجاد علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں سیٹی بجا کر گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے، اس سے قبل پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنے سوشل میڈیا بیان سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں کی تردید کردی تھی ۔

گلوکار سجاد علی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں اپنے گزشتہ پیغام پر ہونے والی قیاس آرائیوں سے متعلق کہا تھا کہ ’میں نے کب کہا بالی وڈ نے میرا گانا کاپی کیا؟ بلکہ میں نے کہا تھا کہ گانا سن کر مجھے اپنا ایک پرانا گانا یاد آگیا۔سجاد علی نے کہا تھا کہ لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے مہدی حسن کی غزل کاپی کی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ غزل مہدی حسن کی نہیں احمد فراز کی ہے اور ایک غزل مختلف گلوکار اپنی اپنی دھنوں کے ساتھ گاتے ہیں۔