Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران خان نے تحریک انصاف میں مائنس ون فارمولا مسترد کردیا | زرائع نیوز

عمران خان نے تحریک انصاف میں مائنس ون فارمولا مسترد کردیا

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ لوگوں کو ڈرایا جارہاہے ،کہاجا رہا عمران خان پر ریڈ لائن لگادی گئی ہے ،اسکا کوئی مستقبل نہیں، ہم نےمائنس کردیا ،تحریک انصاف کا بھی کوئی مستقبل نہیں۔ہمارے اتحادیوں کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔5ارکان کو خریدنے کیلئے سوا ارب روپے کی آفر کی گئی ۔ لاہور میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سےویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں سار ی قوم کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سوائے اللہ اور اسکے بعد پاکستانی عوام ہی کسی پر ریڈ لائن لگاسکتے ہیں ،جن میں یہ تکبر اور رعونیت ہے کہ ہم نے ریڈ لائن ڈال دی ان میں عقل نہیں، انہوں نے سیاست پڑھی نہ تاریخ ۔جس نے تاریخ پڑھی ہو وہ اس طرح کی بات نہیں کرتا ۔میں اللہ کا ہاتھ اٹھا اٹھا کرشکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے پی ٹی آئی کو وہ مقام دیا جو ملکی تاریخ میں کسی اور سیاسی جماعت کو نہیں ملا ۔کسی سیاسی جماعت کو تحریک انصاف جیسی مقبولیت نہیں ملی ۔ہم نے شدید گرمی میں 65جلسے کئے لیکن اسکے باوجود ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام باہر آئے اور بتایاکہ وہ تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ 9اپریل کو جب میں حکومت گرنے کے بعد ڈائری لیکرگھر پہنچا تو ریڈ لائن لگانے و الوں کو صدمہ اس وقت پہنچا جب 10 اپریل کو عوام سڑکوں پر آگئے کیونکہ آج تک حکومت جانے پر مٹھائیاں ہی بانٹی جاتی تھیں لیکن عوام باہر نہیں نکلتے تھے ۔ جب ضمنی الیکشن ہوئے تو پنجاب میں ن لیگ کی حکومت تھی اور ہر ایک نے اسکی مدد کی لیکن ملکی تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف نے سویپ کیا کیونکہ لوگ برادری اور رشتہ داری سے ہٹ کرنظریہ کیلئے نکلے۔

عمران نے کہاکہ عوام نے واضح طورپر بتادیا کہ ہم کدھر کھڑے ہیں۔ 16 اکتوبر کو الیکشن کمیشن اور نوازشریف نے چن کرقومی اسمبلی کے ان حلقوں میں ضمنی الیکشن کرائے جن میں ہم سب سے زیادہ کمزور تھے لیکن ہم نے 8 حلقوں میں سے 7 جیت لئے، عوام نے یہ جانتے ہوئے کہ عمران خان نے اسمبلی میں نہیں جانا اسکے با وجود ووٹ دیا۔8میں سے 7 ضمنی الیکشن جیتے لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم ڈنڈے کے زور سے عوامی رائے کو موڑیں گے ،پتہ نہیں کون سا جینئس یہ سوچ رہا تھا، حیران ہوتا کہ یہ فیصلے کون کرتا ہے۔ عوام جانتے کہ ان چوروں نے30 سال تک ملک کو لوٹا جبکہ بھارت اوربنگلہ دیش بھی ہم سے آگے نکل گئے۔

عمران خان نے مزید کہاکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی لیکر آرہے تھے لیکن یہاں غلام ذہن والوں کو یہ پسند نہیں تھا کیونکہ انہوں نے تو جوتے پالش کرنا ہوتے ہیں ۔ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے معیشت تباہ ہوگئی ۔ جنیوامیں یہ بھیک مانگنے بہت بڑا وفد لیکرگئے،اسکی کیا ضرورت تھی؟ ۔ ہماری کوشش سے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈالر باہر سے آئے۔ انصاف کے اداروں سے اپیل کرتاہوں کہ آئین کا آرٹیکل 14 ہماری عزت وقار کی حفاظت کرتا ہے۔ ا

ان کا کہناتھاکہ اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کرائیں گے حالانکہ الیکشن ایک جمہوری عمل ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے سے روکنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیاجارہا۔ میراسوال ہے کہ یہ حکومت الیکشن سے کیوں ڈرتی ہے کیونکہ انہیں علم ہے کہ وہ ہا رجائین گے انکا سپیشلسٹ جو پہلے بھی پنجاب میں آیا تھاجس نے سندھ ہائوس میں منڈی لگائی تھی وہ آصف زرداری ہے، وہ عوام میں نہیں نکل سکتا ہے،حرام کے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدتا ہے۔ مجھے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی پر بہت فخرہے کہ انہوں نے آصف زرداری کو مسترد کردیا ۔