کراچی : کر اچی کی سیاست میں بڑی پیش رفت ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں پہلے مرحلے میں انضمام کا فیصلہ ہوگیا۔
آج جعمرات کی شام بہادرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی۔ مشترکہ طور پر دونوں جماعتون میں فارمولہ طے پا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی ایم کیوایم کے دھڑوں میں اتحاد کی کوشش رنگ لےآئی پی ایس پی چیئرمین سید مصفطی کمال ،انیس قائم خانی جلوس کی شکل میں پاکستان ہاوس سے ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچیں گے اور ایم کیوایم قیادت سے ملاقات ہوگی بعدازں پر یس کانفرنس کے ذریعے مشترکہ طور پرکام کرنے اعلان کیاجا ئے گا۔
اس قبل ایم کیوایم کا حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج میں بھی پی ایس پی نے پوری قیادت اوربڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی تھی جس میں احتجا جی مظاہرے میں بھی ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے تمام رہنماوں کو واپسی کی دعوت دی تھی جس میں مصطفی کمال ، انیس قائم خانی ، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت تمام رہنماوں وکارکنان کو واپسی کا کہاتھا۔
