Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ذوالفقار مرزا نے زرداری سے ناراضی ختم ہونے کا عندیہ دے دیا | زرائع نیوز

ذوالفقار مرزا نے زرداری سے ناراضی ختم ہونے کا عندیہ دے دیا

کراچی : سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے دوبارہ دوستی ہو سکتی ہے لیکن بدین میں بیٹھے ہوئے چوروں سے نہیں ۔

ٹنڈو باگو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آصف زرداری سے اختلافات ایم کیو ایم سے اتحاد پر ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں زرداری کا چورٹولہ مجھے ہرا نہیں سکتا۔

2015 میں ناراضی کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے دوست اور بزنس پارٹنر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال ٹالپر پر سیاسی اور ذاتی الزامات بھی عائد کیے تھے، ایک ساتھی کی گرفتاری پر انھوں نے بدین میں پولیس تھانے کے عملے سے مبینہ طور پر بدتمیزی کی جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے کئی روز مرزا فارم ہاوٴس کا پولیس نے گھیراوٴ جاری رکھا تھا۔