Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نقیب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ , 23 جنوری کو سنایا جائے گا |

نقیب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ , 23 جنوری کو سنایا جائے گا

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا ، 23 جنوری 2018 میں درج کیئے گئے مقدمے کا 5 سال بعد 23 جنوری 2023 کو فیصلہ سنایا جائیگا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوسی عدالت نے کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر پیش ہوئے۔مدعی مقدمہ کے وکیل صلاح الدین پہنور نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف تمام شواہد عدالت کے سامنے ہیں,شکیل فیروز نے ایک دن پہلے گدا حسین کو کال کی جہاں مقابلہ ہوا، مقابلے کے وقت گدا حسین کی سی ڈی آر بتاتی ہے کہ وہ موجود تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بلکل یہ ڈیوٹی کا حصہ اور اگر اس بنیاد پر ڈی ایس پی اور ایس ایس پی کو نامزد کیا گیا ہے تو پھر ڈی آئی جی اور دیگر اعلی افسران کو بھی نامزد کرنا چاہئے تھا۔

عدالت نے استفسارکیا کہ جو آپ کہہ رہے ہیں ثابت کریں کیا ثبوت ہے اس بات کا کہ راؤ انوار یا کسی اور افسر کو معلوم تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سی ڈی آر پر لانڈھی لکھا ہوا ہے، جس پر عامر منسوب نے جواب دیا کہ چلیں مان لیتے ہیں کہ لانڈھی میں تھا اور ان کی سی ڈی آر دیکھا رہی ہے کہ 5 منٹ کے بعد وہ مقابلے کی جگہ پر تھا۔ ہوسکتا ہے کہ فیصل کوئی بلا ہو کہ وہ 5 منٹ پر پہنچ جائے یا پھر چائنہ کی کوئی ٹیکنالوجی استعمال کی ہو اس نے۔