گیس بحران میں مزید شدت، کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا

کراچی: مختلف علاقوں میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، کئی علاقوں میں کمرشل اور گھریلو صارفین گیس سے مکمل محروم ہیں، سوئی گیس بندش کے باعث لیاری، بلدیہ، کورنگی، لانڈھی، گلستان جوہر میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔

گھروں میں چولہا جلانا خواب بنتا جارہا ہے، دکانوں، ہوٹلز کا کاروبار بھی ٹھپ ہونے لگا جبکہ مہنگی ایل پی جی کے استعمال سے اشیاء بھی مہنگی ہوگئی ہیں، بیشتر علاقوں میں کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس بندش نے سخت مشکلات سے دوچار کردیا لیکن حکومت کو پرواہ نہیں۔
گیس بحران

اپنا تبصرہ بھیجیں: