Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی عرب نے پاکستان کی مالی امداد کیلئے شرائط عائد کردیں | زرائع نیوز

سعودی عرب نے پاکستان کی مالی امداد کیلئے شرائط عائد کردیں

ریاض : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے بعد سعودی عرب نے بھی پاکستان کی مالی امداد کیلئے شرائط عائد کرتے ہوئے گرانٹ، ڈپازٹ اور سرمایہ کاری کو معاشی اصلاحات سے مشروط کردیا۔
اس حوالے سے سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدان نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، اس کے ساتھ پاکستان کو دیے گئے ڈپازٹس کی مدت بڑھا چکے ہیں جب کہ تیل اور دیگر سہولتیں دے رہے ہیں تاہم پاکستان کو بھی جواب میں کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔

ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پہلے کسی شرط کے بغیر پیسے دے دیا کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ سعودی عرب غیر مشروط گرانٹس کا طریقہ بدل رہا ہے، سعودی عرب اپنے لوگوں سے ٹیکس لیتا ہے اس لیے جو ممالک ہم سے امداد لیتے ہیں انہیں بھی یہی کرنا ہوگا اور ٹیکس نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی، پاکستان، ترکی، مصر کی مدد جاری رہے گی لیکن انہیں بھی چاہیے کہ معاشی اصلاحات کریں۔