Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، شجاعت | زرائع نیوز

عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، شجاعت

لاہور : سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، فوری انتخابات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں پرویزالہٰی ق لیگ میں ہی رہیں، عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پرمل بیٹھ کر فیصلے کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی کو ق لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں ، میرے اور پرویز الہیٰ کے درمیان سارا معاملہ ایم پی ایز کے متعلق خط سے خراب ہوا۔