Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تیل ذخائر کی دریافت میں مدد روسی وفد کل پاکستان پہنچے گا | زرائع نیوز

تیل ذخائر کی دریافت میں مدد روسی وفد کل پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد: روس پاکستان کو گیس اور تیل کے مقامی ذخائر کی دریافت کیلئے جدید ٹیکنالوجی دینے پر رضا مند ہوگیا،روس پاکستان کو مصنوعی ذہانت پر مشتمل جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا۔

حکام کےمطابق روس کے فیصلے سے تیل کی مقامی پیداوار 70 ہزار بیرل یومیہ سے ایک لاکھ 40 ہزار بیرل تک پہنچنے کی توقع ہے۔روسی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ وزیرمملکت حنا ربانی کھر، سیکریٹری خارجہ سے مذاکرات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ روسی نمائندہ خصوصی دیگر متعلقہ حکام سے مشاورت کرنے کے ساتھ ہی افغانستان میں انسانی صورت حال بہتر کرنے پر بات کریں گے، افغان سیکیورٹی صورتحال اور امن پر بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔