لاہور: مونس الٰہی نےمحسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلی تقرری پراپنی ٹویٹ میں کہا چندروزقبل کہاتھا امپورٹڈحکومت نےاب اپنا ایک نہایت اہم بندہ جگہ پر بٹھادیاہے۔
انہوں نے لکھاکہ دونکاتی ایجنڈے پرآیاہے،پہلا یہ کہ پنجاب حکومت کی مدت میں کم از کم ایک سال توسیع کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرایجنڈا یہ کہ جہاں تک ممکن ہوسکے پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی اور چودھری وجاہت کے خاندان کونقصان پہنچایاجائے۔
