Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستانی گانے ’’پسوڑی‘‘ کا نیا اعزاز، یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کرلیے | زرائع نیوز

پاکستانی گانے ’’پسوڑی‘‘ کا نیا اعزاز، یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کرلیے

لاہور: گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے مقبول ترین گانے’ ’پسوڑی‘‘ نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔

گانا کوک اسٹوڈیو کی سیزن 14 کی جانب سے پچھلے برس ریلیز کیا گیا تھا جس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حد پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا عالمی ٹرینڈ بن گیا۔

پسوڑی کو ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب پر ریلیز کے 11 ماہ کے دوران اب تک 500 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے گانے ’’پسوڑی‘‘کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔